حکومت کا عوام پر بڑا حملہ، موبائل فونز کی مختلف کیٹگریز پر ٹیکس میں بے پناہ اضافہ
متعدد اشیا پر سیلز ٹیکس کا اسٹینڈرڈ ریٹ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تانبے، کوئلہ، کاغذ، پلاسٹک کے اسکریپ پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز ) حکومت نے بجٹ 2024-25ء میں عوام پر ایک بڑا حملہ کرتے ہوئے موبائل فونز کی مختلف کیٹگریز پر ٹیکس چھوٹ کو ختم کرتے ہوئے ان کے ٹیکسز میں بے پناہ اضافہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجٹ 2024 میں سیلز ٹیکس کی چھوٹ، رعایتی شرح اور استثنی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، موبائل فونز کی مختلف کیٹیگریز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگے گا۔متعدد اشیا پر سیلز ٹیکس کا اسٹینڈرڈ ریٹ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تانبے، کوئلہ، کاغذ، پلاسٹک کے اسکریپ پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔درآمدی لگژری گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 50 ہزار ڈالر مالیت کی درآمد گاڑیوں پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شیشے کی درآمدی مصنوعات پر ڈیوٹی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اسٹیل اور کاغذ کی مصنوعات کی درآمد پر ڈیوٹیز کی شرح بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔