پاکستان

حکومت کو رخصتی سے 48 گھنٹے قبل میثاق جمہوریت کی قبر یاد آگئی: شیخ رشید

راولپنڈی (نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کو رخصتی میں 48 گھنٹے رہ گئے ہیں تو انہیں میثاق جمہوریت کی قبر یاد آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو کہتے تھے ڈالر اور سرمایہ کاری لائیں گے اُنہوں نے آسمان سے مہنگائی کی بارش کی ہے، ابھی تک فیصلہ نہیں ہو سکا کہ 24 کروڑ عوام والے ایٹمی ملک کی نگران حکومت کی گھنٹی کس کے گلے میں ڈالنی ہے اور کتنے عرصے کیلئے ڈالنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ مزید خاموش رہی تو سب کچھ بہہ جائے گا، چلمن کے پیچھے والے چہرے سامنے آجائیں گے، آئین اور قانون ہاتھ جوڑ کر باادب کھڑا ہو جائےگا، اتحادی پارٹیوں میں اتحاد کےعلاوہ ہر چیز موجود ہے، نگران وزیراعظم کا فیصلہ بھی پارلیمانی کمیٹی یا الیکشن کمیشن کے پاس جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button