پاکستان
حکومت کی جانب سےقومی اسمبلی اورسینیٹ میں اہم قانون سازی کب ہوگی؟
حکومت کل قومی اسمبلی اورسینیٹ میں اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومتی اراکین کوایوان میں اپنی حاضری یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے
اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت کی جانب سے پیر کےروزقومی اسمبلی اورسینیٹ میں اہم قانون سازی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 کے بجائے 4 بجے ہوگا۔ اسپیکرایازصادق نے اجلاس کے وقت میں تبدیلی کی۔
ذرائع کےمطابق حکومت کل قومی اسمبلی اورسینیٹ میں اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومتی اراکین کوایوان میں اپنی حاضری یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع قومی اسمبلی کا کہنا ہےکہ انسداد دہشت گردی ترمیمی بل بھی کل منظور ہونےکا امکان ہے۔