پاکستان

حکومت کی عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری، قیمتوں میں حیران کن اضافہ کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ' بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے، مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری مکمل کرلی ، بجلی کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟ حیران کن خبر منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت کچھ دیر بعد ہو گی،چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں نیپرا اتھارٹی سماعت کرے گی،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ 15 ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی،بجلی کی پیداواری لاگت 131 ارب 11 کروڑ روپے رہی،سب سے مہنگی بجلی فرنس آئل سے پیدا کی گئی،فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 33 روپے 32 پیسے فی یونٹ رہی،23 روپے 71 پیسے فی یونٹ بجلی ایل این جی سے پیدا کی گئی،ایران سے 25 روپے 9 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی،24 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نظر ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button