پاکستان

حکومت کےشاہی اخراجات،مفتاح اسماعیل نےآڑے ہاتھوں لےلیا،کھری کھری سنا ڈالیں

ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شاہی اخراجات میں کمی سے جو پیسےبچیں اس سے غریب اور مڈل کلاس کو بجلی کے بل میں ریلیف دے

کراچی(کھوج نیوز)حکومت کےشاہی اخراجات،مفتاح اسماعیل نےآڑے ہاتھوں لےلیا،کھری کھری سنا ڈالیں ۔رپورٹ کے مطابق عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ اپنے شاہی اخراجات میں کچھ کمی کرے۔ ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شاہی اخراجات میں کمی سے جو پیسےبچیں اس سے غریب اور مڈل کلاس کو بجلی کے بل میں ریلیف دے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے غریب صارف کو مراعات اور دیگر صارفین پر بوجھ ڈالنے کا حکومتی فیصلہ ناقابل فہم ہے۔ غریب، تنخواہ دار طبقے اور مڈل کلاس کو بجلی بل میں آسانی دینا حکومت کا فرض ہے، حکومت اس فرض کو بالکل ٹھکرا رہی ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں پی ایس ڈی پی کے لیے 700 ارب کو بڑھا کر 1400 ارب روپے کے اخراجات کرے، اس پیسے سے ریلیف دیا جا سکتا ہے، آج جو بجلی مہنگی ہے اس میں مڈل کلاس اور تنخواہ دار طبقے کا کوئی قصور نہیں۔

عوام پاکستان پارٹی کے رہنما نے کہا کہ مڈل کلاس اور تنخواہ دار طبقے پر دوسروں کو سبسڈی دینے کی ذمے داری کیوں ڈالی جا رہی ہے؟ بجلی کے تمام صارفین کے بلوں میں کمی لائی جائے، اس کے پیسے پی ایس ڈی پی کو کاٹ کے ادا کیے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button