پاکستان

حکومت کے آخری ایام ، صحافی مظہر عباس نے شہباز حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

حکومت نے آخری ایام میں جو قانون سازی کی ہے وہ دور آمریت میں بھی نہیں کی گئی، حکومت جاتے جاتے عمران خان ریاض کا بتا دیں وہ کہاں ہے: مظہر عباس

لاہور(کھوج نیوز) معروف صحافی و تجزیہ کار مظہر عباس نے اپنے کالم میں میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پازٹی کی اتحادی حکومت اور پارلیمنٹ نے اپنے آخری ایام میں جو قانون سازی کی ہے یقین جانیئے کہ میں یہ بات پورے اعتماد اور ذمہ داری کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ دور آمریت میں بھی نہیں کی گئی اور وہ بھی ان دوستوں کے ہاتھوں جو ہر دوسرے دن آئین اور قانون کی بالا دستی کی بات کرتے ہیں۔ کاش وزیراعظم میاں شہباز شریف وزیر قانون اور وزیر اطلاعات جاتے جاتے یہ تو بتا دیں کہ ہمارا ایک ساتھی عمران ریاض کہاں ہے ۔ ارشد شریف کے قتل کا تو وہ کیا بتائیں گے ۔ ابھی یہ کالم لکھ رہی رہا تھا کہ ہمارے ایک اور ساتھی عارف حمید بھٹی کو فون آیا کہ آف ایئر کر دیا گیا ہے اور میں سوچ میں پڑ گیا کہ پیمرا ترمیمی قانون کی شکل اختیار کرے نا کرے اس نامعلوم سنسر شپ کا کس کے پاس جواب ہے۔ کس کا نام لینا ہے کس کا نہیں ، کس کی آواز MUTE ہوتی ہے اور کس کو زیادہ پبلیسٹی ملتی ہے کس کو نہیں۔ یہ ضیاء الحق اور پرویز مشرف کی سنسر شپ سے کم نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button