حکومت کے پاس صرف 2 مہینے کا وقت،بانی پی ٹی آئی کی حیران کن پیش گوئی
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں پی ٹی آئی والے سامنے لائے جائیں تو معافی مانگوں گا، یہ تاثر غلط ہے کہ میں نے غیر مشروط معافی مانگی ہ
اڈیالہ(کھوج نیوز)حکومت کے پاس صرف 2 مہینے کا وقت،بانی پی ٹی آئی کی حیران کن پیش گوئی سامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ میں صرف اور صرف پاکستان کےلیے بات کرنے کا کہہ رہا ہوں، جتنے مقدمات بنانے ہیں بنالیں کوئی ڈیل نہیں کروں گا، ڈیل وہ کرتا ہے جس نے کوئی جرم کیا ہو۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں پی ٹی آئی والے سامنے لائے جائیں تو معافی مانگوں گا، یہ تاثر غلط ہے کہ میں نے غیر مشروط معافی مانگی ہے، 9 مئی پر صرف انصاف چاہتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت میں موجود ریلو کٹے فوج کو ورغلاتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو ختم کردے، القادر ٹرسٹ کیس میں گواہ پیش کروں گا، شناخت نہیں بتا سکتا ورنہ ڈالا پہنچ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت کی زیر نگرانی دوبارہ الیکشن ہوئے تو ہم نہیں مانیں گے، مجھ سے مذاکرات کیلئے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔
عمران خان نے کہا کہ جیل سے پیشگوئی کر رہا ہوں حکومت کے پاس صرف 2 مہینے کا وقت ہے، حکومت دلدل میں پھنستی جا رہی ہے، یہ بیوقوف ہیں انہیں سمجھ نہیں آرہی، میرے پاس بہت وقت ہے ان کے پاس وقت ختم ہو رہا ہے۔