پاکستان

خاتون سیاستدان شرمیلا فاروقی نے آخرکارپی ایچ ڈی کی ڈگری وصول کرہی لی

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و ایم این اے شرمیلا فاروقی نے سوشل میڈیا اکانٹ پر پی ایچ ڈی کی ڈگری وصول کرتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے

کراچی(کھوج نیوز) پاکستان کی معروف خاتون سیاستدان شرمیلا فاروقی نے آخر کار پی ایچ ڈی کی ڈگری وصول کر ہی لی۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و ایم این اے شرمیلا فاروقی نے سوشل میڈیا اکانٹ پر پی ایچ ڈی کی ڈگری وصول کرتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے۔ان کا اس پوسٹ میں لکھنا ہے کہ اس لمحے کا میں نے تقریبا 6 سال انتظار کیا ہے، میں اپنی یہ ڈگری والد کے لیے وقف کرتی ہوں جنہوں نے مجھے پی ایچ ڈی کرنے کی ترغیب دی۔


دوسری جانب شرمیلا فاروقی کے شوہر، ہشام شیخ نے بھی اہلیہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ہشام شیخ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ پی ایچ ڈی مبارک بیزو، آخر کار اب یہ باضابطہ طور سرکاری ہے، یہ بہت اچھا اور انتہائی قابل فخر لمحہ ہے، ایسے عظیم کاموں کو ہمیشہ جاری رکھیں اور چمکتی رہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سندھ ہائی کورٹ میں رہنما پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی تھی۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کراچی یونیورسٹی کے پاس 2014 سے 2019 تک پی ایچ ڈی کرنے والوں کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ شرمیلا فاروقی کو سیاسی بنیادوں پر پی ایچ ڈی کی ڈگری دی گئی ہے، عدالت شرمیلا فاروقی کی پی ایچ ڈی کی ڈگری منسوخ کرنے کا حکم دے۔ اس پر عدالت نے جامعہ کراچی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے 2014 سے 2019 تک پی ایچ ڈی کرنے والوں کا ریکارڈ طلب کر لیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button