پاکستان

خاور مانیکا کیلئے بڑی مشکل گھڑی آگئی، جسمانی ریمانڈ کتنے دن کا ملا؟

عدالت نے خاور مانیکا کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں 4 اکتوبر کو دوبارہ پیش کیا جائے: سینئر سول جج

اوکاڑہ(نمائندہ کھوج نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) اوکاڑہ کی مقامی عدالت نے سابق خاتون اول بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر محکمہ اینٹی کرپشن حکام کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے خاور مانیکا کو سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیا اور ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے خاور مانیکا کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں 4 اکتوبر کو دوبارہ پیش کیا جائے۔ دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا کو عدالت میں تو ہتھکڑی لگا کر پیش کیا گیا تاہم واپس لے جاتے وقت گاڑی میں بٹھاتے ہوئے ان کی ہتھکڑی اتار دی گئی۔ خاور مانیکا نے کہا کہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے وہاں ایک دربار بنایا ہے، وہاں دکانیں 60 سال سے ہیں جو قبرستانوں سے ملحقہ ہوتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button