پاکستان

خلیجی ملک سےمنکی پاکس کی وبا نےپاکستان کےدروازے پر دھماکےداردستک دیدی

وفاق اور صوبے مل کر کلوز کوآرڈینیشن میں ہیں، تمام تر ضروری اقدامات کو بروقت یقینی بنا رہے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)خلیجی ملک سے منکی پاکس کی وبا نے پاکستان کے دروازے پر دھماکے دار دستک دیدی ، پاکستان میں منکی پاکس کا چوتھا کیس رپورٹ ہوا ہے، حالیہ ایمرجینسی کے بعد کیسز کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق متاثرہ شخص کا تعلق پشاور سے ہے، 47 سالہ شہری کو 29 اگست بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے علامات کی بنیاد پر آئیسولیٹ کیا تھا جو خلیجی ممالک سے آیا ہے۔


ڈاکٹر مختار بھرتھ کے مطابق ملک کے تمام ایئر پورٹس پر اسکریننگ کا مثر نظام موجود ہے اور ایم پاکس سے بچا کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وفاق اور صوبے مل کر کلوز کوآرڈینیشن میں ہیں، تمام تر ضروری اقدامات کو بروقت یقینی بنا رہے ہیں، وزارت صحت لمحہ بہ لمحہ صورت حال کی مانیٹرنگ کر رہی ہے۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے رپورٹ ہونے والا ایم پاکس کے مشتبہ شخص کا نمونہ نیگیٹو آیا ہے، مشتبہ شخص کو بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے آئیسولیٹ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button