خواجہ حارث نےنوازشریف سے 60 کروڑ فیس کےبعد عمران خان سےکتنی رقم وصول کی؟
خواجہ حارث بنیادی طور پر کارپوریٹ سیکٹر کے مہنگے ترین وکیل ہیں ،جہاں پر وہ صنعتکاروں سے کروڑوں میں فیس وصول کرتے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)خواجہ حارث نےنوازشریف سے 60 کروڑ فیس کےبعد عمران خان سےکتنی رقم وصول کی؟ دو سابق وزراء اعظم میاں نوازشریف اور عمران خان کو نااہل کروانے والے وکیل خواجہ حارث نےپانامہ کیس میں نوازشریف سے کتنی فیس وصول کی تھی اور عمران کو وہ کتنے کروڑ میں پڑے،حیرت زدہ کردینے والے حقائق سامنے آگئے۔ رپورٹس کے مطابق خواجہ حارث بنیادی طور پر کارپوریٹ سیکٹر کے مہنگے ترین وکیل ہیں ،جہاں پر وہ صنعتکاروں سے کروڑوں میں فیس وصول کرتے ہیں جبکہ انھیں کریمنل کیسز کا کوئی تجربہ نہیں ۔بتایا جاتا ہے کہ خواجہ حارث نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے پانامہ کیس لڑنے کے لئے 60 کروڑ روپے وصول کئے جبکہ انھوں نے حسین نواز کے زیراستعمال ایک بیش قیمت گاڑی بھی مانگ کرلی تھی ۔واضح رہے کہ میاں نوازشریف نے ایک بار اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ پانامہ کیس میں وکیل کی بھاری فیس دے دے کر تھک چکے ہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے بھی توشہ خانہ کیس میں خواجہ حارث کی خدمات حاصل کی تھیں اوراب تک خواجہ حارث کو 35 کروڑ روپے ادا کئے جا چکے ہیں ۔جبکہ نوازشریف کی طرح عمران خان بھی نااہلی کی سزا بھگت رہے ہیں