پاکستان

خیبرپختوخوا کےگورنرفیصل کریم کنڈی نےناچنے والےگھوڑے کس کو اورکیوں کہا ؟

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی باہر آئیں، میں نہیں چاہتا کہ یہ سیاسی یتیم سیاسی شہید بنیں

کراچی(کھوج نیوز ) خیبرپختوخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے ناچنے والے گھوڑے کس کو اور کیوں کہا ؟معاملہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور تک جا پہنچا ،کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیرِاعلی کے پی کو کہتا ہوں ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں بھاگتے، میرے گورنر ہاس میں 2 پنجرے خالی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیرِ اعلی کا کام ہے کہ امن و امان قائم کریں، خیبرپختونخوا میں امن کی حالت مخدوش ہے، ابھی وقت ہے کہ اس مرض کا خاتمہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اگر فوج صوبے سے نکل جائے تو صوبائی حکومت ایک دن بھی امن برقرار نہیں رکھ سکتی۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی باہر آئیں، میں نہیں چاہتا کہ یہ سیاسی یتیم سیاسی شہید بنیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر راج آئین میں ایک آپشن ہے، یہ لوگ سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button