پاکستان

خیبرپختونخوا، سال رواں کے دوران کتنے دہشت گرد ہلاک اور کتنی شہادتیں ہوئیں؟ اعدادو شمار سامنے رکھ دیئے گئے

رواں سال میں سب سے زیادہ 142 پولیس اہلکار شہید جبکہ 214 زخمی جبکہ اب تک 133 عام شہری بھی شہید اور 246 افراد مختلف حملوں کے سبب زخمی ہوچکے ہیں

خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) خیبرپختونخوا میں سال رواں کے دوران کتنے دہشت گرد ہلاک ہوئے اور کتنی شہادتیں ہوئیں؟ اس حوالے سے افسوسناک اعدادو شمار سامنے رکھ دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کے محکمہ انسداد دہشتگردی یعنی سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں رواں سال کے دوران سب سے زیادہ 142 پولیس اہلکار شہید جبکہ 214 زخمی ہوئے ہیں، اسی طرح اب تک 133 عام شہری بھی شہید اور 246 افراد مختلف حملوں کے سبب زخمی ہوچکے ہیں۔ دستاویز کے مطابق رواں سال2 ہزار 981 انٹیلی جنس بیس آپریشن کئے گئے، آپریشنز میں 246 دہشت گرد ہلاک ہوئے، مختلف کاروائیوں میں 739 دہشتگردوں کو گرفتارکیا،جس میں 29 انتہائی مطلوب تھے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے849 کلوگرام بارودی مواد،162دستی بم7خودکش جیکٹس سمیت اسلحہ برآمد کیا گیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صوبے میں رواں سال دہشتگردی کے636واقعات رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں نے6خودکش حملے،113 آئی ای ڈی بلاسٹ کئے۔ صوبے میں فائرنگ کے 355 واقعات پیش آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button