پاکستان

خیبرپختونخوا حکومت نے احتجاج کرنیوالے اساتذہ کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا

پونے 2 لاکھ اساتذہ کی اپ گریڈیشن ایک ساتھ کرنا ممکن ہی نہیں، احتجاج اساتذہ ضرور کریں لیکن اسکولز میں کلاسز لینے کے بعد کریں: مشیر خزانہ

پشاور(کھوج نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے اپنے حق میں احتجاج کرنے والے اساتذہ کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا ہے جس کا اعلان مشیر خزانہ پختونخوا مزمل اسلم نے کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا تھا اساتذہ جتنی چھٹیاں کریں گے ان کی تنخواہوں سے اتنی ہی کٹوتی ہو گی۔ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پونے 2 لاکھ اساتذہ کی اپ گریڈیشن ایک ساتھ کرنا ممکن ہی نہیں، احتجاج اساتذہ ضرور کریں لیکن اسکولز میں کلاسز لینے کے بعد کریں۔ مشیر خزانہ کے پی کا کہنا تھا احتجاج کرنے والے اساتذہ کو آگے پنشن اور دیگر مسائل بن سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button