پاکستان

خیبرپختونخوا حکومت نے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا مگر کیوں؟

خیبرپختونخوا حکومت نے سابق نگراں دور حکومت میں بھرتی ہونے والے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا: وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی

خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے مگر کیوں؟ اس حوالے سے ایسی سچائی سامنے آگئی کہ سب کے سب دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نگراں حکومت نے غیر قانونی طور پر غیرآئینی کام کیا، آئین اور الیکشن ایکٹ میں بھی نئی ملازمین کی بھرتی سے متعلق نگران حکومت کو اجازت نہیں ہے۔وزیر قانون کے پی کا کہنا تھا کہ ملازمین کو چھپانے کے لیے مختلف محکموں نے بھی غلط بیانی سیکام لیا ہے، بیوروکریسی نے پہلے 1800 ملازمین بتائے، دبا بڑھانے پر 6 ہزارکے قریب نام اگل دیئے ۔آفتاب عالم کا مزیدکہنا تھا کہ زیادہ بھرتیاں ایجوکیشن اور صحت کے محکموں میں ہوئیں، بھرتی ہونے والوں میں کلاس فور بھی شامل ہیں، کسی نے این او سی ڈی جیز تو کسی نے مقامی الیکشن کمیشن کے این او سیز جمع کرائے اور بعض کے پاس تو این او سی تک نہیں ہیں۔ صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی کے مطابق نگراں دور حکومت میں بھرتی تمام ملازمین کو قانون سازی کے ذریعے گھر بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button