پاکستان

خیبرپختونخوا میں بد عنوانی کی روک تھام،وزیراعلیٰ، وزرا اورپارٹی عہدیداروں کا احتساب نا ہوسکا

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے خیبرپختونخوا میں بد عنوانی کی روک تھام کے لیے قائم کردہ انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی غیر فعال ہوگئی

پشاور(کھوج نیوز) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے خیبرپختونخوا میں بد عنوانی کی روک تھام کے لیے قائم کردہ انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی غیر فعال ہوگئی۔ عمران خان کی ہدایت پر 4 اگست کو انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی قائم کی گئی تھی جس کا مقصد وزیراعلیٰ، وزرا اور پارٹی عہدیداروں کا احتساب تھا۔

انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کی جانب سے ایک ماہ کے دوران کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، کمیٹی کے قیام سے اب تک صرف ایک صوبائی وزیر شکیل خان کےخلاف کارروائی کی گئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سے صوبائی وزیر شکیل خان کےخلاف کارروائی کی سفارش کی تھی، پی ٹی آئی کی اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کے پاس مختلف محکموں کے خلاف شکایات آئی ہیں۔

پی ٹی آئی کی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کے رکن قاضی انور ایڈووکیٹ نے جیونیوز سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی مختلف شکایات پر تحقیقات کر رہی ہے،کمیٹی غیر فعال نہیں، کمیٹی کے لیے دفترکا مسئلہ تھا جو حل ہو گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button