خیبر پختونخوا اسمبلی کےاسپیکر نےبھی چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا
بابر سلیم سواتی نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستیں الاٹ کریں
پشاور(کھوج نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستیں الاٹ کریں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے بھی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے نام خط لکھ دیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی چیف الیکشن کمشنر کے نام خطوط لکھ چکے ہیں۔
اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے دو صفحات مبنی اپنے خط میں لکھا ہے ’خیبرپختونخوا اسمبلی کا کسٹوڈین ہوں، اس لیے خط لکھا ۔ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سپریم کورٹ نے فیصلہ دیدیا۔ سپریم کورٹ نے آئین کی روشنی میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ جاری کیا۔