پاکستان

دوست ممالک پاکستان میں 30 ارب ڈالرزکی فوری سرمایہ کاری کریں گے،تمام ترمعاملات فائنل

چین ،سعودی عرب،قطر،کویت اور متحدہ عرب امارات نے باضابطہ اعلانات بھی کردئیے ہیں ۔پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے کے لئے اور ساتھ ہی ساتھ مقامی صنعتوں کو بحال کرنے کے لئے پلان مرتب کر لیا گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) دوست ممالک پاکستان میں اگلے چند ماہ کے دوران پہلے مرحلے میں 30 ارب ڈالرز کی فوری سرمایہ کاری کریں گے،تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شعبہ زراعت،آئی ٹی،اور معدنیات میں 30 ارب ڈالرز کی بھاری سرمایہ کاری ہوگی اور اس سلسلے میں چین ،سعودی عرب،قطر،کویت اور متحدہ عرب امارات نے باضابطہ اعلانات بھی کردئیے ہیں ۔پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے کے لئے اور ساتھ ہی ساتھ مقامی صنعتوں کو بحال کرنے کے لئے پلان مرتب کر لیا گیا ہے ۔کہا گیا ہے کہ غیرملکی اور مقامی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے مشینری اور دیگر آلات لانے کے لئے کسٹم ایکسائز ڈیوٹی سمیت دیگر معاملات میں سہولیات فراہم کی جائے گی ۔حکومت پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہدار بھی ہوگی تاکہ پاکستان میں صنعت کا پہیہ چل سکے اور ملک ترقی اور خشحالی کی جانب گامزن ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button