پاکستان

دہشتگردوں کیخلاف جنگ، آرمی چیف نے انہیں جہنم واصل کرنے کی کھلی چھوٹ دیدی

ملک دشمنوں کو جہاں پائیں گے ان کی سرکوبی کریں گے، دہشت گردوں کو جہاں پائیں گے ان کو ختم کریں گے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر

راولپنڈی (کھوج نیوز) دہشت گردوں کے خلاف جنگ ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یوم دفاع اور شہداء کے حوالے سے ہونیوالی خصوصی تقریب میں انہیں جہنم واصل کرنے کی کھلی چھوٹ دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں یوم دفاع اورشہداء کے حوالے سے خصوصی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہبازشریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیراعظم نے جی ایچ کیو میں شہدا کی یادگار پر پھول رکھے۔ تقریب میں حکومتی شخصیات، عسکری حکام اور شہدا کی فیملیز نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھاکہ یوم دفاع اور شہدا کے موقع پر بہادروں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہوں، آج شہدا اوران کی فیملیز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستانی قوم ایک جری اور بہادر قوم ہے، قوم کے عظیم جذبے کو سلام پیش کرتاہوں۔

آرمی چیف کا کہناتھاکہ عزم استحکام نیشنل ایکشن پلان کی کڑی ہے، عزم استحکام کسی نئے آپریشن کا نام نہیں، کسی کو بے دخل نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھاکہ افواج پاکستان اورعوام کا رشتہ دل کا رشتہ ہے، یہی مضبوط رشتہ دشمنوں کی شکست کا باعث ہیں، افواج اور عوام کا مضبوط رشتہ دشمن کی شکست کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہاکہ قربانیوں کا سلسلہ دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کاسلسلہ آج بھی جاری ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی، دہشت گردوں کیلئے زمین تنگ کردی جائے گی، ملک دشمنوں کو جہاں پائیں گے ان کی سرکوبی کریں گے، دہشت گردوں کو جہاں پائیں گے ان کوختم کریں گے۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھاکہ اللہ تعالی نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے، ہمارا اصل اثاثہ عوام بالخصوص نوجوان نسل ہے، عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیاں پاکستان جیسے ملک پر گہرا اثر ڈالتی ہیں، قومی یکجہتی کیلیے سیاسی اختلاف کو نفرتوں میں نہ ڈھالیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ناجائز زیرقبضہ مقبوضہ کشمیر عالمی سطح کا مسئلہ ہے، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مسئلہ کشمیر کیحل سے مشروط ہے، حق خود ارادیت ملنے تک کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی کمزور کرنے کے مذموم مقاصد کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے پھیلا میں غیرملکی طاقتوں کو باور کرانا چاہتا ہوں، پاکستانی عوام اور فوج سالمیت کا دفاع کرنا جانتے ہیں، دہشت گردوں کو جہاں پائیں گے ان کوختم کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button