پاکستان

دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ، اصل ذمہ دار کون؟ علی امین گنڈا پور نے بڑا راز فاش کر دیا

پی آئی اے کو کوڑیوں کے بھاؤ نہیں بیچنے دیں گے، چندہ ڈال کر خریدینگے مگر انہیں نہیں خریدنے دینگے، ٹک ٹاک پر بڑی بڑی باتیں کرنیوالے پیسے دیکر اشتہار چلاتے ہیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

پشاور (کھوج نیوز) دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ، اصل ذمہ دار کون ؟پی آئی اے کو کوڑیوں کے بھائو کیوں فروخت کیا جا رہا ہے ؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بڑے رازوں سے پردہ اٹھا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی واقعات میں اضافے کی ذمہ دار پی ڈی ایم حکومت ہے، ہمارے وقت میں امن و امان کی صورتحال بہتر تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب دوبارہ سے پھیلی دہشت گردی سے ہماری فورسز مقابلہ کررہی ہیں،دہشت گردوں کیخلاف جنگ ان کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی نظام مزید تباہی کی طرف جارہا ہے، قرارداد پاس کرکے صوابی جلسے کے بعد آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے، مارچ کی فائنل کال دے کر پورے پاکستان کو بند کریں گے اور اس حکومت سے جان چھڑائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا کباڑا نکال دیا گیااس بار سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے۔انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کے پاس دو سرکاری ہیلی کاپٹر ہیں، ٹک ٹاک پر بڑی بڑی باتیں کرنے والے پیسے دیکر اشتہار چلاتے ہیں، آئی ایم ایف کی رپورٹ پڑھ لیں خیبرپختونخوا نے مقرر ہدف حاصل کرلیا مگر باقی تمام صوبے ناکام اور خسارے میں ہیں جبکہ خیبرپختونخوا سرپلس ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ پی آئی کو سستے داموں بیچ کر خود خریدنا چاہتے ہیں مگر ہم پی آئی اے کو کوڑیوں کے بھاؤ نہیں بیچنے دیں گے، قومی ایئرلائن کی بولی میں جہاں تک جانا پڑا جائیں گے، چندہ ڈال کر پی آئی اے خریدیں گے مگر انہیں نہیں خریدنے دیں گے اور ایئر لائن خرید کر اسی نام سے چلائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button