پاکستان

دہشت گردی نےہمارے بچوں کےخواب چھینےکی مذموم کوشش کی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےحقائق بیان کردئیے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکا کہنا ہےکہ 9 ستمبراحساس دلاتا ہےکہ تعلیم اقوام انسانیت کی فلاح کا بنیادی ذریعہ ہے

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا کہنا ہےکہ 9 ستمبراحساس دلاتا ہےکہ تعلیم اقوام انسانیت کی فلاح کا بنیادی ذریعہ ہے۔ انہوں نےمیڈیا سےبات چیت کرتےہوئےکہاکہ کسی بھی قوم کی بقا اورتعمیر کا رازتعلیم یافتہ نسلوں میں پوشیدہ ہے، بدقسمتی سےپاکستان سمیت دنیا کےبہت سےممالک میں تعلیمی ادارے حملوں کا نشانہ بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر کا اے پی ایس حملہ تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، یہ دراصل تعلیم پربہت بڑا حملہ تھا، دہشت گردی اور انتہا پسندی نے ہمارے بچوں کےخواب چھینےکی مذموم کوشش کی۔

صوبائی وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں پر حملہ قوم کے مستقبل اور امن کے خواب پر بھی حملہ ہے، تعلیم کے لیے محفوظ اور بہتر مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمےداری ہے، کوشش ہے ہر بچے کو محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے جہاں وہ بلا خوف تعلیم جاری رکھ سکے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، تعلیم کو ہر طرح کے حملوں سے محفوظ رکھنا ہماری اجتماعی و معاشرتی ذمےداری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button