پاکستان
رؤف حسن کی چھٹی،نیا سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا
رؤف حسن پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں جبکہ شیخ وقاص اکرم کو پاکستان تحریک انصاب کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا ہے
اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہدایات پر رؤف حسن کو چھٹی دے دی گئی ہے جس کے بعد نیا سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کون ہوگا؟ نام بھی سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اور شیخ وقاص اکرم کو پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق رؤف حسن پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔