رؤف حسن کی گرفتاری، اعجاز چوہدری نے جمہوریت پر سوال اٹھا دیا
رؤوف حسن کو فورا رہا کریں، چند ماہ پہلے وہ پی ٹی آئی کی سیاست میں فعال ہوئے، روف حسن سوشل میڈیا نہیں جنرل میڈیا کور کرتے ہیں: اعجاز چوہدری
اسلام آباد (کھوج نیوز) رؤف حسن کی گرفتاری پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اعجاز چوہدری نے جمہوریت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ آپ جمہوریت کی بات کرتے ہو کہاں ہے جمہوریت؟
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ آپ جمہوریت کی بات کرتے ہیں، کہاں ہے جمہوریت؟، رؤف حسن کو فورا رہا کریں، چند ماہ پہلے وہ پی ٹی آئی کی سیاست میں فعال ہوئے، روف حسن سوشل میڈیا نہیں جنرل میڈیا کور کرتے ہیں۔ آو دیکھ لو عوام کس کے ساتھ ہے، حکومت کہاں ہے یہ بتائیں۔ حکومت تو چند دنوں کی مہمان ہے۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملک کا جو حال کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد والا ڈرامہ ممبران پارلیمنٹ کو دبوچنے کیلئے ہوا۔ میں گارنٹی سے کہہ سکتا ہوں پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا۔ سیاسی جماعت عوام ہوتی ہے۔