راجہ ریاض نے وطن واپسی سے قبل کیا اعلان کیا؟ چونکا دینے والی خبر آگئی
لندن سے دن واپس آرہا ہوں ،فیصل آباد موٹروے انٹر چینج پر سب دوستوں اور فیملیز کے ہمراہ آ کر استقبال کے لیے تشریف لے آئیں

اسلام آباد(نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں سابق حزب اختلاف راجہ ریاض نے وطن واپسی سے قبل کیا اعلان کیا؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی خبر منظر عام پر آگئی ہے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ راجہ ریاض نے مسلم لیگ (ن)کے قائد و سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شہباز شریف سے لندن میں ملاقات کی تھی۔حال ہی میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ میں نے نوازشریف سے ملاقات میں ن لیگ میں شمولیت اختیار کی،اب میں لندن سے وطن واپس آ رہا ہوں۔ راجہ ریاض نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں لندن سے اتوار والے دن واپس آرہا ہوں ،فیصل آباد موٹروے انٹر چینج پر بھرپور طریقے سے تشریف لائیں،راجہ ریاض نے درخواست کی سب دوستوں اور فیملیز کے ہمراہ آ کر استقبال کے لیے تشریف لے آئیں۔