پاکستان

رضوانہ تشدد،ازخود نوٹس کی درخواست سپریم کورٹ ہیومن سیل میں دائر

اسلام آباد جوڈیشل اکیڈمی کے انتظامی افسر کی اہلیہ نے گھریلو ملازمہ پرتشدد کیاجس سے وہ تشویشناک حالت میں زیرعلاج ہے' دائر درخواست

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر، انٹرنیوز)کم سن گھریلوملازمہ پرتشدد کے خلاف ازخود نوٹس لینے کی درخواست سپریم کورٹ ہیومن سیل میں دائر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وکیل رانا نعمان کی جانب سے سپریم کورٹ ہیومن سیل میں کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کے خلاف ازخود نوٹس لینے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد جوڈیشل اکیڈمی کے انتظامی افسر کی اہلیہ نے گھریلو ملازمہ پرتشدد کیاجس سے وہ تشویشناک حالت میں زیرعلاج ہے۔استدعا ہے کہ عدالت اس معاملے پرازخود نوٹس لے۔درخواست میں افسرکے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button