رمضان شوگرمل ریفرنس،وزیراعظم شہبازشریف اورحمزہ شہباز نےریلیف مانگ لیا
وزیراعظم شہبازشریف اوران کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے وکیل نےعدالتی دائرہ اختیار سےمتعلق احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی
لاہور(کھوج نیوز) نیب ترمیمی قانون کے تحت رمضان شوگر مل ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ریلیف مانگ لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست گزار کے مطابق نئے نیب قانون کے تحت ریفرنس پر سماعت کا اختیار احتساب عدالت کا نہیں ہے۔
احتساب عدالت میں رمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت ہوئی،وزیراعظم اور حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت ریلیف مانگ لیا،شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست دائر کردی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نئے نیب قانون کے تحت احتساب عدالت کا ریفرنس پر سماعت کااختیار نہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو ارسال کرے،عدالت نے درخواست پر نیب سے 11اکتوبر تک جواب طلب کرلیا،عدالت نے شہبازشریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ،وزیراعظم کے نمائندے انوار حسین نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔