پاکستان
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قلا بازی،کتنی کمی آئی؟
آج کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر کی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں قدر کم ہونے لگی ہے
اسلام آباد(کھوج نیوز) آج کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر کی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں قدر کم ہونے لگی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 7 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 57 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہونے کے بعد 280 روپے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے کا تھا۔