پاکستان

ریحام خان ایک بارپھرصحافت میں میدان میں ،کون سا چینل جوائین کریں گی؟

بیرسٹر احتشام امیرالدین مستعفی ہوگئے ہیں اور اطلاعات ہیں کہ ریحام خان کے سنو ٹی وی انتظامیہ سے معاملات فائنل ہوگئے ہیں

لاہور (ویب ڈیسک)ریحام خان ایک بارپھرصحافت میں میدان میں ،کون سا چینل جوائین کریں گی؟ یہ بھی پتا چلا لیا گیا،رپورٹ کے مطابق سنو ٹی وی سے بیرسٹر احتشام امیرالدین مستعفی ہوگئے ہیں اور اطلاعات ہیں کہ ریحام خان کے سنو ٹی وی انتظامیہ سے معاملات فائنل ہوگئے ہیں ، ممکنہ طورپر انہیں بیرسٹراحشام امیرالدین کی ٹائم سلاٹ ہی ملے گی ۔
منصور علی خان نے اپنے ولاگ میں بتایا کہ بیرسٹر احتشام امیرالدین نے سنو ٹی وی سے باضابطہ طورپر استعفیٰ دیدیا ہے اور ان کی اطلاعات کے مطابق وہ بیرون ملک چلے گئے ہیں۔بیرسٹراحتشام نے سوشل میڈیا پر بھی استعفے کی تصدیق کی اور سنو پر فالو کرنے والوں کا شکریہ بھی اداکیا ، یہ بھی لکھا کہ جلد اگلا لائحہ عمل طے کروں گا۔
میڈیا انڈسٹری میں زیرگردش اطلاعات کے حوالے سے منصورعلی خان نے بتایا کہ ریحام خان کے سنو انتظامیہ کے ساتھ معاملات تقریباً فائنل ہوگئے ہیں اور شاید یہی سلاٹ انہیں دی جائے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button