پاکستان

ریزرو سیٹوں کی بحالی کےلیےدرخواست،عدالت نے اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ترامیمی ایکٹ کے خلاف اور پی ٹی آئی ریزرو سیٹوں کی بحالی کے لیے درخواست پر اٹارنی جنرل اف پاکستان کو طلب کرلیا

لاہور(کھوج نیوز)ریزرو سیٹوں کی بحالی کے لیے درخواست،عدالت نے اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا،رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ترامیمی ایکٹ کے خلاف اور پی ٹی آئی ریزرو سیٹوں کی بحالی کے لیے درخواست پر اٹارنی جنرل اف پاکستان کو طلب کرلیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نےامریکن نثزاد پاکستانی سید اقتدار حیدر اور شہری منیر احمد کی متفرق درخواستوں پر سماعت کی۔ جس میں کہا گیا تھا کہ منیر احمد کیس میں فریق بنایا جاے کیونکہ وہ کیس کا مثاثرہ فریق ہے۔متفرق درخواست میں الیکشن ایکٹ میں ترامیم کو چیلنج کیا گیا ہے.

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ سپریم کورٹ سےمعلومات لے کر بتائیے کہ کیا درخواست پر نوٹس جاری ہوگئے یا نہیں. ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے درخواست کی مخالفت کی تھی اور بتایا ،سپریم کورٹ میں بھی الیکشن ایکٹ ترامیم کو چیلنج کیا گیا ہے. عدالت نے پی ٹی آئی ریزرو سیٹوں کی بحالی کے لیے متفرق درخواست پر اٹارنی جنرل اف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوے 23ستمبر کو طلب کرلیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button