ریلوے کا ایم ایل ون منصوبہ، وفاقی حکومت نے حتمی قدم اٹھا لیا ‘ بڑا اعلان کر دیا
حکومت کا ریلوے کے مین لائن ون کے (ایم ایل 1)کے پہلے فیز پر عملدرآمد کا فیصلہ ' چین اور پاکستان ریلوے کے درمیان فنانسنگ معاہدے کی بھی منظوری
اسلام آباد(کھو نیوز) ریلوے کا ایم ایل ون منصوبہ کے حوالے سے وفاقی حکومت نے حتمی قدم اٹھاتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا ہے یہ اعلان وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کا اجلاس میں کابینہ نے دو نکاتی ایجنڈے پر غور کے بعد منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے رولز آف بزنس 1973 میں پی ڈبلیو ڈی کی بندش کے حوالے سے ترمیم کی منظوری دی اور کابینہ کی منظوری کے بعد پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ فوری طور پر غیر فعال ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ریلوے لائن بچھانے کے منصوبے مین لائن ون کے (ایم ایل 1)کے پہلے فیز پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے اورکابینہ نے منصوبے کے لیے چین پاکستان ریلوے کے درمیان فنانسنگ معاہدے کی بھی منظوری دے دی۔