پاکستان
زبان پھسلنے کا سلسلہ نہ رک سکا، بلاول کی ایک بار پھر زبان پھسل گئی، ہرطرف قہقہے لگ گئے
وہ کہتے ہیں نہ آپ انگلی دیتے ہیں وہ پورا۔۔۔۔ بلاول نے ہاتھ سے اشارہ کیا جسے دیکھ کر وہاں موجود لوگ ہنس پڑے، لوگوں کو ہنستا دیکھ کر بلاول بھی ہنس پڑے
کراچی(کھوج نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زبان پھسلنے کا سلسلہ نہ رک سکا، آج ایک تقریر کے دوران ان کی ایک بار پھر زبان پھسل گئی اور سب ہنس پڑے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ بار کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہاکہ وہ کہتے ہیں نہ آپ انگلی دیتے ہیں وہ پورا۔۔۔۔ بلاول نے ہاتھ سے اشارہ کیا جسے دیکھ کر وہاں موجود لوگ ہنس پڑے، لوگوں کو ہنستا دیکھ کر بلاول فورا ہنستے ہوئے بولے نہیں انگریزی میں، میں کسی اور چیز کی بات کر رہاں ہوں، انگریزی میں ایک کہاوت ہے Give them an inch they take a mile، میرا مطلب وہ تھا،بلاول کو اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ہنسی آتی رہی اور بولے، توبہ جو میمز بنیں گی اب۔