پاکستان

زرعی اراضی فوج کو دینے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے سنگل بینچ کا فیصلہ اڑا دیا

سنگل بینچ نے فوج کو زمین دینے کے نوٹیفکیشن کو قانون کے برعکس کالعدم قرار دیا، پنجاب حکومت کا مؤقف

لاہور(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) زرعی اراضی فوج کو دینے کے معاملہ پر لاہور ہائیکورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ سنگل بینچ کے فیصلے میں تضاد ہے، درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے، زرعی پالیسیوں کو ریگولیٹ کرنا عدالتوں کی ذمہ داری نہیں ہے۔ پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ سنگل بینچ نے فوج کو زمین دینے کے نوٹیفکیشن کو قانون کے برعکس کالعدم قرار دیا، قانون کے مطابق نگران حکومت سابقہ حکومت کے کسی نامکمل اقدام یا پالیسی کی تکمیل کرسکتی ہے، یہ منصوبہ نگران حکومت نے نہیں اس سے پہلے منتخب حکومت نے شروع کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button