پاکستان

سائفرکیس کےجج چھٹیوں کیوں چلےگئے؟حیران کن وجہ سامنے آگئی

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفرکیس کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی رخصت کے باعث 7ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد(کھوج نیوز) سائفر کیس کے جج چھٹیوں کیوں چلے گئے حیران کن وجہ سامنے آگئی ،چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفرکیس کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی رخصت کے باعث 7ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ کھوج نیوز کےمطابق سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد میں سائفرکیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت  کےمعاملے پر وکلا ٹیم عدالت میں پیش ہوئی، عدالتی عملے نے کہاکہ سیکرٹ ایکٹ عدالت کےجج ابوالحسنات ذوالقرنین آج رخصت پر ہیں،

جج ابوالحسنات ذوالقرنین اہلیہ کی طبیعت ناسازی کے باعث ایک ہفتےکی رخصت پرہیں، سائفر کیس کےجج ابوالحسنات ذوالقرنین 8ستمبرتک رخصت پرہیں۔ وکیل سلمان صفدر نے عدالتی عملے سے درخواست کی کہ سائفر کیس کی سماعت جمعرات کو رکھ لیں،چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت 7ستمبر تک ملتوی کردی گئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button