پاکستان

سائفر کیس، ایف آئی اے ٹیم کی جیل میں تفتیش، عمران خان نے کیا جوابات دیئے؟

ایف آئی اے ٹیم نے جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی' عمران خان نے ایک بار پھر ٹیم کے سامنے خفیہ سائفر مراسلہ گم کرنے کااعتراف کر لیا

اٹک(نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) سائفر کیس کے حوالے سے ایف آئی اے کی تین رکنی ٹیم نے عمران خان سے اٹک جیل میں تحقیقات کی جس میں سابق وزیراعظم نے کیا جوابات دیئے؟ پتا چل گیا

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی تین رکنی ٹیم نے اٹک جیل میں قید سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سائفر کیس سے متعلق تحقیقات کیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ٹیم نے جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے ٹیم نے عمران خان سے سائفرگم ہونے سے متعلق سوالات کیے اور انہوں نے ٹیم کے سامنے خفیہ سائفر مراسلہ گم کرنے کا ایک بار پھراعتراف کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ ایف آئی اے ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کررہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button