سائفر کیس، سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بڑا جھٹکا دیدیا
سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا' سپرنٹنڈنٹ جیل کو 4اکتوبر کے لئے نوٹس جاری
اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، ماینٹرنگ ڈیسک) سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بڑا جھٹکا دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات نے سائفر کیس کی سماعت کی جس دوران پی ٹی آئی کے وکیل نے سائفر کیس کی نقول فراہم کرنے کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ جج نے کہا کہ گواہوں کے بیانات ملزمان کو نوٹس جاری کرنے کے لیے کافی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود اڈیالہ جیل میں قید ہیں، دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 4 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کردیے۔ بعد ازاں عدالتی عملے نے وکیل خالد یوسف سے کہا کہ سائفرکیس کی نقول فراہم کرنے کے لیے ایک دن درکار ہوگا، چالان کی نقول پرسوں فراہم کردی جائیں گی۔ عدالتی عملے نے وکیل کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔