پاکستان

سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم کب عائد کی جائیگی؟ تاریخ فائنل ہو گئی

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی' ملزمان پر 17 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم کب عائد کی جائیگی ؟ اس حوالے سے تاریخ فائنل کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میںسائفر کیس کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔ اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی، وکیل صفائی سلمان صفدر عدالت پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں قائم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ چالان نقول کی تقسیم پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے اعتراض اٹھایا جس پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی کا کہنا تھا کہ مقدمہ کی مکمل نقول نہیں دے سکتے جو ضروری تھیں وہ فراہم کردی گئی ہیں۔ دوران سماعت جج ابو الحسنات سے مکالمہ میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں عدالت سے کوئی سہولیات کا مطالبہ نہیں کر رہا، اڈیالہ جیل مینول کے مطابق مجھے سہولیات دی جائیں، جیل میں میری چہل قدمی پر پابندی ہے، مجھے ورزش کرنے، چہل قدمی کرنے کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے کہا کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں گے۔ عدالت نے کہا کہ سائفر کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگیا۔ آیندہ تاریخ پر فرد جرم لگے گی۔ ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کردی گئیں عدالت کی جانب سے 17 اکتوبر کو مقدمہ سے جڑے تمام سرکاری گواہان کو بھی طلب کرلیا گیا۔ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین اور ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی ایف آئی اے ٹیم بھی جیل عدالت سے واپس روانہ ہو گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button