پاکستان

سائفر کیس:عمران خان اپنے خلاف ریمانڈ سے بے خبر

قانونی ٹیم کو معلوم ہی نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، انہوں نے ملاقات میں بھی کسی وکیل یا اہلیہ سے جوڈیشل ریمانڈ کا ذکر نہیں کیا۔

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین سائفر کیس میں اپنے ریمانڈ سے متعلق لاعلم ہیں۔ ذرائع کے مطابق سائفر کیس پر پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا رات گئے اجلاس ہوا جو 4 گھنٹے تک جاری رہا۔ پی ٹی آئی قانونی ٹیم حیران ہے کہ وکیل کے بغیر ریمانڈ کیسے لیا کیا گیا؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم کو معلوم ہی نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، انہوں نے ملاقات میں بھی کسی وکیل یا اہلیہ سے جوڈیشل ریمانڈ کا ذکر نہیں کیا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل علی اعجاز بُٹر نے کہا ہے کہ  قانونی ٹیم سیکرٹ ایکٹ عدالت پیش ہونے کے لیے جا رہی تھی مگر قانون کا مذاق بنایا گیا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے بہت سوالات ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ریمانڈ کب لیا گیا؟ ریمانڈ سابق وزیر اعظم اور ان کے وکلاء کو بتائے بغیر کیسے ممکن ہوا؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں اپیل کے فیصلے تک ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم سائفر کیس میں ایف آئی اے سابق وزیراعظم کی باضابطہ گرفتاری عمل میں لا چکی ہے اور سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے ان کو آج 30 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر اٹک جیل میں ہی قید رکھنے کے احکامات دیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button