پاکستان

سائفر کیس کا معاملہ، شاہ محمود قریشی نے سارہ ملبہ عمران خان پر ڈال دیا

سائفر کیس میں مجھے غلط گھیسٹا جا رہا ہے اس میں میرا کوئی عمل دخل نہیں میں نے تو جو کچھ کیا پارٹی چیئرمین عمران خان کے کہنے پر کیا: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(کھوج نیوز) سائفر کیس کا معاملہ، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سارہ ملبہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر ڈال کر ناصرف ان کی مشکلات میں اضافہ کیا بلکہ سب کو حیران کر ڈالا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سائفر کیس میں گرفتار شاہ محمود قریشی نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ سائفر کیس میں مجھے غلط گھیسٹا جا رہا ہے اس میں میرا کوئی عمل دخل نہیں میں نے تو جو کچھ کیا پارٹی چیئرمین اور اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر کیابلکہ میں نے ان کو اس بات پر روکا بھی تھا لیکن انہوں نے میری ایک نہیں سنی۔ واضح رہے کہ دوران تفتیش عمران خان کا کہنا تھا کہ سائفر سازش میں میرا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ یہ سب اس وقت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ر فیض حمید کا کیا دھرا ہے۔ اس بیان پر تحقیقات کا دائرہ پھیلا دیا گیا اور اس میں جنرل فیض حمید کے بھائی نجف حمید سے تحقیقات کی گئیں۔ عبداللہ گل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ادارے نے عسکری ادارے سے سابق جنرل کی با ضابطہ گرفتاری کی اجازت طلب کی ہے۔ جبکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کے سائفر کے معاملے میں سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ سے بھی تحقیقات کی جائیں گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button