پاکستان

سائفر کیس کا چالان آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں جمع ‘ عمران خان قصور وار قرار

اسد عمر ایف آئی اے کی ملزمان کی لسٹ میں شامل نہیں ' اعظم خان ایف آئی اے کے مضبوط گواہ بن گئے ، اعظم خان کا 161 اور 164 کا بیان چالان کے ساتھ منسلک ہے

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی ثاقب بشیر کے مطابق سائفر کیس کا چالان آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں جمع کرا دیا گیا ہے ۔عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو قصوروار قرار دیدیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر ایف آئی اے کی ملزمان کی لسٹ میں شامل نہیں ،سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ایف آئی اے کے مضبوط گواہ بن گئے ، اعظم خان کا 161 اور 164 کا بیان چالان کے ساتھ منسلک ہے۔ چالان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے سائفر اپنے پاس رکھا اور اسٹیٹ سیکرٹ کا غلط استعمال کیا ، سائفر کاپی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس پہنچی لیکن واپس نہیں کی گئی ،شاہ محمود قریشی نے 27 مارچ کی تقریر کی پھر چیئرمین پی ٹی آئی کی معاونت کی ، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی 27 مارچ کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ سی ڈی منسلک ہے۔ ایف آئی اے نے 28 گواہوں کی لسٹ چالان کے ساتھ عدالت میں جمع کرا دی ہے۔ سیکرٹری خارجہ اسد مجید اور سابقہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی گواہوں میں شامل کیے گیے ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ فیصل نیاز ترمزی بھی ایف آئی اے کے گواہوں میں شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button