سائفر گمشدگی کیس میں نیا موڑ، اسد عمر نے بھی سارا ملبہ شاہ محمود قریشی پر ڈال دیا
سائفر ایک کلاسیفائیڈ دستاویز 'دفترِ خارجہ سے باہر نہیں آ سکتی'باقی جس کے پاس بھی وہ دستاویز ہو گی اس کی کاپی ہو گی،اصل سائفر تو دفترِ خارجہ سے باہر نکلتا ہی نہیں

اسلام آباد(نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) سائفر گمشدگی کیس میں نیا موڑ آیا ہے جس کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سارا ملبہ شاہ محمود قریشی پر ڈال دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسد عمر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سائفر کے حوالے سے اپنا بیان ایف آئی اے کو دے چکے ہیں۔ سائفر ایک کلاسیفائیڈ دستاویز ہوتی ہے جو دفترِ خارجہ سے باہر نہیں آ سکتی۔باقی جس کے پاس بھی وہ دستاویز ہو گی اس کی کاپی ہو گی،اصل سائفر تو دفترِ خارجہ سے باہر نکلتا ہی نہیں۔واضح رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت میں سائفر گمشدگی کیس کی سماعت ہوئی،سابق وفاقی وزیر اسد عمر اور ان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے اسد عمر کی ضمانت میں 16 ستمبر تک توسیع کر دی اور رہنما پی ٹی آئی کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی۔