پاکستان

سابق صوبائی وزیرڈاکٹر یاسمین راشد کا نوازشریف کو کھلم کھلا چیلنج

ڈاکٹریاسمین راشد نےسابق وزیراعظم اوراپنےمدمقابل عام انتخابات میں امیدوارنوازشریف کو چیلنج کیا ہے کہ ایک جلسہ وہ کریں اور ایک جلسہ وہ کریں گے اور دیکھتے ہیں کس کے جلسے میں زیادہ لوگ آتے ہیں

لاہور (کھوج نیوز) سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے سابق وزیر اعظم اور اپنے مدمقابل عام انتخابات میں امیدوار نواز شریف کو چیلنج کیا ہے کہ ایک جلسہ وہ کریں اور ایک جلسہ وہ کریں گے اور دیکھتے ہیں کس کے جلسے میں زیادہ لوگ آتے ہیں. انسداد دہشت گردی عدالت میں غیر رسمی گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نوازشریف کے حلسے میں اتنے ہی پیسے لگائیں اس کے باوجود کے باجود بندے نہیں نکلے. انہوں نے افسوس کا اظہار کیاقومی اسمبلی میں لگائے گئے تماشہ جمہوریت کا مذاق سے مذاق ہے اور تمام ذمہ داری مسلم لیگ نون پر عائد ہوتی ہے.

سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایک کام اچھا کیا کہ آئن بنایا لیکن اب اس کا حلیہ بگاڑ جا ریا ہے. اُن کے بقول تحریک انصاف جتنی مضبوط ہو گئی ہے انکا وہم و گمان بھی نہیں. تحریک انصاف عوام کے دلوں میں ہے. ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تحریک انصاف نے صحت کارڈ متعارف کرایا اور اسکی تعریف پوری دنیا نے کی لیکن اب لوگوں پاس مفت علاج تک کی سہولت نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ مریم بی بی کہتی ہیں آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے تو پھر مارشل لا اور جمہوریت میں فرق کیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button