سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو تحویل میں لے لیا کورٹ ماشل کا اعلان بھی کردیا گیا
سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو فوجی ٹحویل میں لے لیا ،جنرل(ر) فیض حمیدکا کورٹ مارشل کیا جائے گا اور ان کے خلاف تمام تر کاروائی ملٹری کورٹ میں چلائی جائے گی
راولپنڈی(کھوج نیوز) پاک فوج نے سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو تحویل میں لے لیا کورٹ ماشل کا اعلان بھی کردیا گیا،فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق فوج نے مختلف الزامات جن میں اپنے حلف سے تجاوز کرنے جیسے معاملات بھی شامل ہیں کے تحت سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو فوجی ٹحویل میں لے لیا ،جنرل(ر) فیض حمیدکا کورٹ مارشل کیا جائے گا اور ان کے خلاف تمام تر کاروائی ملٹری کورٹ میں چلائی جائے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے، ٹاپ سٹی کیس میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف شکایات کی تفصیلی تحقیقات کیں۔ تحقیقات کے بعد، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت مناسب تادیبی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ ان پر ریٹائرمنٹ کے بعد متعدد مواقع پر پاکستان آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزامات بھی ثابت ہوئے ہیں۔