پاکستان
سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کیوں ملتوی کی گئی؟وجہ سامنے آگئی
آئینی ترمیم کےمعاملے کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کے صدرمیاں نوازشریف نےلندن جانےکا پروگرام مؤخر کردیا
لاہور(کھوج نیوز)سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کیوں ملتوی کی گئی؟وجہ سامنے آگئی۔کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق آئینی ترمیم کےمعاملے کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کے صدرمیاں نوازشریف نےلندن جانےکا پروگرام مؤخر کردیا۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کا اسی ہفتے لندن جانےکا پروگرام بتایا گیا تھا۔ آئینی ترمیم کا معاملہ حل ہونے کےبعد نواز شریف لندن اورامریکا جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ آئینی ترمیم اسی ہفتےیا دوسرے ہفتے کےشروع میں لائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئینی ترمیم لانے سے پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔