پاکستان

سابق وزیراعظم نوازشریف کی تصویر پرجوتےمارنےکا الزات ،ملزمان کےخلاف دہشت گردی کےمقدمات درج

یوم آزادی کی رات صدرمسلم لیگ (ن) اورسابق وزیراعظم نوازشریف کے پینا فلیکس پرجوتے مارنے والےملزموں کےخلاف انسداد دہشتگردی کی دفعہ کےتحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

راولپنڈی(کھوج نیوز)سیاحتی مقام مری میں یوم آزادی کی رات صدرمسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے پینا فلیکس پر جوتے مارنے والے ملز موں کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ مری میں مقدمہ سول ڈیفنس مری کے وارڈن محمد سہیل رشید کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں 11 افراد کو نامزد جبکہ 40 کو نامعلوم ظاہرکیا گیا ہے۔مدعی مقدمہ کے مطابق پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھائے افراد نے حکومت مخالف نعرے بازی کی، ملز موں نے نجی ہوٹل پر پتھرا کیا، روکنے پر کار سرکار میں مداخلت اور مزاحمت کی۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملز موں کے ڈنڈوں کے وار سے مدعی مقدمہ سمیت احتشام اور احسن مطلوب زخمی ہو گئے، ملز موں نے خوف و ہراس پھیلا کر ہوٹل کو نقصان پہنچایا اور مدعی مقدمہ کی یونیفارم بھی پھاڑ دی،ملز موں کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button