سابق ڈپٹی سپرنٹنڈٹ اڈیالہ جیل کی بازیابی کا معاملہ، اہلیہ نے کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا
14 اگست سے محمد اکرم کے متعلق کچھ معلوم نہیں ' تھانا صدربیرونی میں درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں ہوا' عدالت کا پولیس کو 20 اگست کیلئے نوٹس جاری کرکے جواب طلب
لاہور(کھوج نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی بازیابی کے لئے اہلیہ نے کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی اہلیہ کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کی گئی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ 14 اگست سے محمد اکرم کے متعلق کچھ معلوم نہیں ‘ تھانا صدربیرونی پولیس کو درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں ہوا۔ عدالت نے پولیس کو 20 اگست کے لیے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری پیش ہوئیں۔ واضح رہے کہ 14 اگست کو عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں نے اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو حراست میں لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو پہلے ہی عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔