سانحہ کار ساز، موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کی قاتلا نتاشا کے یورین نمونوں میں کیا نکل آیا؟ چاروں طرف کہرام مچ گیا
ملزمہ ڈرائیور کے یورین کے نمونوں کے ٹیسٹ کے بعد حاصل نتائج میں ممنوعہ شے کی موجودگی پائی گئی جبکہ ملزمہ کے خون کے نمونے میں کوئی نشہ آور چیز نہیں پائی گئی
کراچی (کھوج نیوز) کراچی میں ہونے والے سانحہ کار ساز حادثہ میں موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کی قاتلا نتاشا کے یورین نمونوں میں کیا نکل آیا؟ رپورٹ سامنے آنے کے بعد چاروں طرف کہرام مچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کارساز کے روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کی موت کے کیس میں گاڑی کی ڈرائیور ملزمہ کے میڈیکل کی رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ملزمہ ڈرائیور کے یورین کے نمونوں کے ٹیسٹ کے بعد حاصل نتائج میں ممنوعہ شے کی موجودگی پائی گئی جبکہ ملزمہ کے خون کے نمونے میں کوئی نشہ آور چیز نہیں پائی گئی۔ ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ 2 سے 3 دن کے لیے سیل کردی گئی ہے۔ باپ بیٹی کی ہلاکت کے واقعے کے بعد 22 اگست کو سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے صحت نے ملزمہ کی رپورٹ طلب کی تھی۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے صحت عامر چشتی کا کہنا تھا کہ ملزمہ کے ٹیسٹ اور صحت پر جناح اسپتال انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے، ملزمہ کے ٹیسٹ اور دیگر کارروائی پر عوام میں شکوک پائے جارہے تھے۔