پاکستان
سانحہ 9مئی مقدمات، بشریٰ بی بی سے تفتیش کا معاملہ، عدالت نے بڑا حکمنامہ جاری کر دیا
بشری بی بی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 9 مئی کے کیسز سے متعلق سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی ' مقدمات کی تفتیش 7روز میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری
راولپنڈی (کھوج نیوز) سانحہ 9مئی مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے تفتیش کے معاملہ پر انسداد دہشت گردی عدالت نے بڑا حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بشری بی بی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 9 مئی کے کیسز سے متعلق سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی جہاں انسداد دہشتگردی عدالت نے بشری بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست بھی واپس لینے پرخارج کردی۔ اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت میں عمران خان، شیخ رشید، شبلی فراز، غلام سرور، صداقت عباسی، شیریں مزاری اور اعظم سواتی سمیت 9 مئی کے 500 سے زائد ملزمان پیش ہوئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے بشریٰ بی بی سے سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش 7 روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔