پاکستان

سانحہ 9مئی کا ڈراپ سین کب اور کیسے ہوگا؟ فیض حمید کے بعد نئے پروجیکٹ کی بازگشت: مظہر عباس نے تمام گھٹیاں سلجھا دیں

عمران، فیض کیس کے اختتام سے مسئلہ حل نہیں ہو گا جب تک ادارہ جاتی طور پر یہ فیصلہ نہیں ہو جاتا کہ اب نہ کوئی پروجیکٹ لایا جائے گا یا ختم کیا جائے گا

اسلام آباد(کھوج نیوز) سانحہ 9مئی کا ڈراپ سین کب اور کیسے ہوگا؟ جنرل (ر) فیض حمید کے بعد نئے پروجیکٹ کی بازگشت، سینئر صحافی و کالم نگار مظہر عباس نے تمام گھٹیاں سلجھا دیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و کالم نگار مظہر عباس کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا ڈراپ سین کیااور کیسے ہو گا اس کا انتظار ہے مگر جنرل فیض حمید اور چند دوسرے افسران کا احتساب یا عمران، فیض کیس کے اختتام سے مسئلہ حل نہیں ہو گا جب تک ادارہ جاتی طور پر یہ فیصلہ نہیں ہو جاتا کہ اب نہ کوئی پروجیکٹ لایا جائے گا یا ختم کیا جائے گا۔ آئین کو کاغذ کا ٹکڑا نہ سمجھیں بس اس کو ریاست کی سمت سمجھیں۔ اگر اس سیاسی بے یقینی کو مستقل طور پر ختم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج نہ جانے کیوں اپنا جامعہ کراچی کا دوست سینیٹر حاصل بزنجو مرحوم بہت یاد آرہا ہے۔ ملک میں جموریت ہوتی اور ریاست کے اندر ریاست نہ ہوتی تو وہ چیئرمین سینٹ ہوتا۔ اس کے پاس واضح اکثریت تھی میں نے رات فون کیا حاصل مبارک ہو۔ جواب آیا یار مظہر! کیسی مبارک باد فیض نے سب کو فیض یاب کر دیا ہے۔ آج وہ ہوتا تو میں کہتا وہ کہاں ہیں جنہیں ناز بہت اپنے تئیں تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button