پاکستان

سردار لطیف کھوسہ کو عمران خان کی وکالت کرنا بھاری پڑ گیا ، ممبر شپ معطل کر دی گئی

سردار لطیف کھوسہ نے مدت پوری ہونے کے باوجود شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا جس پر سید نیئر حسین بخاری نے سردار لطیف کھوسہ کی رکنیت معطل کردی

اسلام آباد (کور ٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی وکالت کرنا بھاری پڑ گیا ، پیپلز پارٹی نے ان کی ممبر شپ معطل کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیئر حسین بخاری نے ایک ہفتہ قبل سردار لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا کہ بغیر اجازت آپ 9 مئی میں ملوث عمران خان کی وکالت کیوں کر رہے ہیں ؟ اس کا جواب دیا۔ سردار لطیف کھوسہ نے مدت پوری ہونے کے باوجود شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا جس پر سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیئر حسین بخاری نے سردار لطیف کھوسہ کی رکنیت معطل کردی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button