پاکستان

سرکاری اسپتالوں میں اندھیر نگری چوپٹ راج’ گائنی آپریشن تھیٹر میں مرد مریضوں کو بھی بیٹھا دیا گیا ‘ انتظامیہ خاموش

اسپتالوں کی وارڈوں میں جگہ ہونے کی وجہ سے مرد حضرات مریضوں کو گائنی آپریشن تھیٹر میں دھڑلے سے بیٹھائے جانے کا انکشاف ، انتظامیہ نے چپ سادھ لی

لاہور(کھوج نیوز) سرکاری اسپتالوں میں اندھیر نگری چوپٹ راج، انتظامیہ نے خاموش، اعلیٰ افسران کو سب اچھے کی رپورٹ، مریض دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں قائم گورنمنٹ اسپتالوں میں شرم و حیا کی حدیں پار ہو چکی ہیں، بے حیائی کا دور دورہ ہے جو کام باہر نہیں ہوتے وہ کام اسپتالوں میں ہوتے نظر آتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور میں قائم گورنمنٹ اسپتالوں رش ہونے کی وجہ سے تمام نظام الٹ پلٹ ہو چکا ہے ، اسپتالوں کی وارڈوں میں جگہ ہونے کی وجہ سے مرد حضرات مریضوں کو گائنی آپریشن تھیٹر میں دھڑلے سے بیٹھایا دیا جاتا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گنگارام ، سروسز، جناح، جنرل سمیت دیگر متعدد اسپتالوں میں مرد مریضوں کے آپریشن بھی گائنی آپریشن تھیٹر میں ہی کیے جا رہے ہیں ایک طرف گائنی کی مریضہ کو بیڈ پر لتایا ہوا تو دوسری طرف اسپتال انتظامیہ نے مرد حضرات مریضوں کو اسی گائنی آپریشن تھیٹر اور وارڈز میں سامنے بیٹھا رکھا ہے جو سرا سر اسپتالوں کی انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button